روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں
Nov ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
روسی وزارت خارجہ نے جرمنی کے ساتھ اپنے روابط کے نچلی ترین سطح پر پہنچ جانے کی خبر دی ہے
روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس وقت ماسکو اور برلن کے روابط میں جتنی گراوٹ آچکی ہے اتنی گراوٹ جرمنی کے وجود ميں آنے کے بعد سے اب تک کبھی نہیں آئی تھی۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برلن نے اپنی ساری توجہ انتقامی کارروائی اور ماسکو کے ساتھ اپنے روابط کو جو گزشتہ چند عشروں میں قائم ہوئے، ختم کرلینے اور روس کو اسٹریٹیجک شکست دینے پر مرکوز کررکھی ہے۔