آبدوز سے اسٹریٹیجک میزائل چلانے کا چین کا کامیاب تجربہ
Jul ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈمی وار ہیڈ سے لیس تجرباتی میزائل بحرالکاہل میں مقررہ مقام پر گرا۔ رپورٹ کے مطابق میزائل کا یہ تجربہ معمول کی فوجی تربیتی پروگرام کا حصہ تھا۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ تجربے کے بارے میں متعلقہ ممالک کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی، یہ تجربہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیا گیا۔
چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ تجربے میں کسی خاص ملک یا ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس