اردن میں لاپتہ ہونے والے فوجی کے ہلاک ہونے کا امکان: پینٹاگون
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i454178-اردن_میں_لاپتہ_ہونے_والے_فوجی_کے_ہلاک_ہونے_کا_امکان_پینٹاگون
امریکی وزارت جنگ، پینٹاگون نے کہا ہے کہ اردن کے السلطی ایئر بیس پر 17 جولائی کے ایرانی حملے میں لاپتہ ہوجانے والا فوجی ممکنہ طور پر ہلاک ہوگیا ہے۔
(last modified 2026-07-22T08:57:08+00:00 )
Jul ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • اردن میں لاپتہ ہونے والے فوجی کے ہلاک ہونے کا امکان: پینٹاگون

امریکی وزارت جنگ، پینٹاگون نے کہا ہے کہ اردن کے السلطی ایئر بیس پر 17 جولائی کے ایرانی حملے میں لاپتہ ہوجانے والا فوجی ممکنہ طور پر ہلاک ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کیرپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس 28 سالہ فوجی کو اس سے پہلے لاپتہ قرار دیا گیا تھا لیکن اب اس کی صورت حال لاپتہ سے، ممکنہ طور پر ہلاک شدہ میں تبدیل ہو گئی ہے۔

روزنامہ نیویارک ٹائمز نے اس سے پہلے  ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے جمعہ 17 جولائی کے ایران کے حملے میں دو امریکی فوجیوں کے ہلاک اور ایک کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ دی تھی۔

 نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ پانچ دن میں اردن میں امریکی فوجیوں پر ایران کا یہ چوتھا حملہ تھا۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ان حملوں میں دسیوں امریکی فوجی زخمی اور کئی ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel