فرانس: دوبارہ مظاہرے شروع کرنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i458082-فرانس_دوبارہ_مظاہرے_شروع_کرنے_کا_اعلان
فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے بعد آج سے دوبارہ مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
(last modified 2026-10-24T10:35:09+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • فرانس: دوبارہ مظاہرے شروع کرنے کا اعلان

فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے بعد آج سے دوبارہ مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ  فرانس میں یلوجیکٹ گروپ، مزدور یونینوں اور کالجوں نیز یونیورسٹیوں کے طلبا کی تنظیموں نے آج سے مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مظاہروں کے پیش نظر، حکومت نے سڑکوں پر پولیس اور پیرا ملٹری فورس کے 70 ہزار اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے۔

فرانس میں یلوجیکٹ گروپ، مزدور یونینوں اور طلبا تنظیموں نے ایسی حالت میں آج سے وسیع مظاہروں اور ہڑتالوں کا اعلان کیا ہے کہ رواں سیزن میں مظاہروں کی پہلی لہر میں تشدد پھوٹ پڑنے اور لوٹ مار کی وارداتیں رونما ہوئی تھیں اور سیکورٹی اہلکاروں نے وسیع پیمانے پر مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp hannel