جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ نے صیہونی حکومت کے بعض علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونیوں کی بمباری میں غزہ میں ایک سو تین فلسطینی شہید اور ایک سو پینتالیس دیگر زخمی ہوئے۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر تل ابیب میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں مغربی ایشیا شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر حملے شروع کر دیے۔
فرانس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطین کے شہریوں کے خلاف ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے والے 28 صیہونی آباد کاروں پر پابندیوں کا اعلان کردیا۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اڈے پر میزائلی حملہ کیا ہے۔
تل ابیب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کے خلاف وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
خبری ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ نے صیہونی حکومت کے خلاف، ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں نئی شکایت درج کرائی ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے لئے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہيں اور صیہونی حکومت کا وفد تل ابیب واپس چلا گیا ہے۔