صیہونی حکومت کی پولیس نے جبری بھرتی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ارتھوڈکس صیہونیوں کو منتشر کرنے کے لئے ایک بار پھرطاقت کا استعمال کیا اور مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
صیہونی حکومت کے سابق مندوب نے غزہ پٹی میں اس غاصب حکومت کے جرائم پر اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں اور سفارتکاروں کے احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے آج پھر اپنے دسیوں راکٹوں سے مقبوضہ فلسطین میں ناجائز صیہونی ٹولے کے اہداف کو نشانے پر لیا ہے۔
ایران کا جواب ایسے وقت اور حالات میں دیا جائے گا جس کا اسرائیلی حکومت کو کمترین گمان ہوگا او ر یہ جواب اس کو مبہوت کردے گا، یہ بات اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے کہی ہے۔
غزہ میں استقامتی فلسطینی محاذ کے حملوں میں کم سے کم تین صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔
ذرائع ابلاغ نے غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں میں ایک اور صحافی کی شہادت کا اعلان کیا ہے جس سے شہید صحافیوں کی تعداد 172 ہو گئی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے کہا ہےکہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کو یقینی طور پر سزا دیں گے۔
صیہونی فوج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کو تقریبا گیارہ مہینے گزرنے کے باوجود اب تک اسرائیل معینہ اہداف میں سے کوئی بھی ہدف پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔
امریکا میں کملا ہیرس کی کمپین کے ساتھ ہی فلسطین کی حمایت میں مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے منگل کے روز جنوبی لبنان سے 60 میزائل مقبوضہ شمالی فلسطین اور مقبوضہ جولان پر فائر کئے ہیں۔