Sep ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف پھر مظاہرے ، پولیس نے تشدد کیا

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کی جنگی پالیسیوں کے خلاف مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کے باشندوں کے مظاہرے اس وقت پرتشدد ہو گئے اور جھڑپیں شروع ہو گئیں جب پولیس نے مظاہرین پر حملہ کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہےکہ اسرائیلی پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیاصیہونی میڈیا نے مزید کہا کہ یہ افراد غزہ پر صیہونی حکام کے توسط سے عنقریب ہی غزہ پر قبضے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ تل ابیب پولیس نے ان پر حملہ کردیافلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما محمود مرداوی نے اس سے قبل اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا تھا کہ مذاکرات ہی کسی معاہدے تک پہنچنے کا واحد راستہ ہیں، لیکن بنیامین نیتن یاہو مسلسل جارحانہ اقدامات اور مکر وفریب کےذریعے سنجیدہ مذاکرات کی راہ کو ناکام بنا دیتے ہیں۔

نیتن یاہو اور اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضے کے فیصلے کے بعد، مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں میں احتجاج اور غصے کی ایک وسیع لہر دوڑ گئی ہے اور مظاہرین نے نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔اور اس فیصلے پر شدید عدم اطمینان پیدا ہو گیا ہے۔ 

 

ٹیگس