Sep ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  •  ایران پر دوبارہ جارحیت ہوئی تو ہمارا جواب زیادہ سخت ہوگا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے ملک کے اساتذہ کے ایک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ مسلط کردہ جنگ میں صیہونی حکومت کی نیشنل سیکورٹی اورانسدادی توا نائی کا بنیادی ڈھانچہ ڈھیر ہوگیا اور اگر دوبارہ جارحیت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے ایران کے بارے میں اپنے غلط اندازوں کی بنیاد پر کمزور سمجھ کر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے سوچا تھا کہ اس کے حملے کے چند گھنٹے کے اندر ایرانی عوام اس کے لئے اپنی آغوش کھول دیں گے اور اپنا ملک اس کے حوالے کردیں گے۔ ترجمان سپاہ پاسداران نے کہا کہ صیہونی حکومت کی غلط فہمی کے برعکس، اس کی جارحیت کے فورا بعد عوام اس کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑے اور دشمن کو دنداں شکن جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے ثابت کردیا کہ ایران کے عوام خطرات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور اپنے تشخص، یک جہتی اور ملی مفادات کا کسی بھی قیمت پر سودا نہیں کرسکتے۔
جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی جنگ شروع نہیں کی ہے لیکن جنگ سے گھبرانے والے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر جںگ ہوئی تو اس میں ہمیں برتری حاصل ہوگی اور ہم نے دشمن کو پشیمان کردینے والا جواب دینے کی تیاری کررکھی ہے۔ سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا کہ ملک پوری طرح محفوظ ہے اور کوئی بھی خطرہ ہمارے اندرونی امن و سکون کو درہم برہم نہیں کرسکتا۔

ٹیگس