پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان عسکری معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان آذربائیجان کو جے ایف-17، بلاک تھری لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں پندرہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے زور دیا کہ وہ یوکرین کو کوئی ہتھیار نہیں بھیجیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ مسائل کے حل کے بہانے خطے میں اغیار کی موجودگی سے نہ صرف کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ خود خطے کی اقوام اور حکومتوں کے لیے ایک بڑے مسئلے میں تبدیل ہوجائے گی۔
ایران کی کشتی ٹیم نے کشتی کے فجر کپ بین الاقوامی مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کرلیا۔
ترکیہ کے اخبار میللی قازئتہ کے ایڈیٹر مصطفی کورداش کے کہنے کے مطابق صرف 7 اکتوبر سے 200 سے زیادہ بحری جہازوں نے ترکیہ کی بندرگاہوں سے خوراک، فولاد اور تیل اسرائیلی بندرگاہوں تک پہنچایا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے قرہ باغ میں روسی فوجیوں کی ہلاکت پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فون کے دوران معذرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف دی اسٹاف جنرل باقری نے ایران آذربائیجان سرحد پر موجود پلدشت علاقے کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود فوجیوں سے ملاقات کی-
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ایک بار پھر سرحدی علاقے میں جنگ شروع ہوگئی ہے۔