Jul ۰۴, ۲۰۲۵ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • صدر پزشکیان اور اردوغان کی اہم ملاقات،  علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمہوریہ آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات اور گفتگو کی.

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جہموریہ ایران اور ترکیہ کے صدور نے جو جمہوریہ آذربائیجان کے صدر کی سرکاری دعوت پرشہر خانکندی گئے ہوئے ہیں، ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پرایک دوسرے سے ملاقات  کی ۔ اس رپورٹ کے مطابق ایران اور ترکیہ کے صدور کی اس ملاقات میں باہمی روابط اور علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یاد رہے کہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمہوریہ آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے صدر اور پاکستان کے  وزیر اعظم سے بھی ملاقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ہے۔

جمہوریہ آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ای سی او سربراہی اجلاس ميں، اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ آذربائیجان، ترکمنستان، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور قزاقستان کے سربراہوں نے شرکت کی۔  

ای سی او کا خانکندی سربراہی اجلاس، تنظیم کے رکن ملکوں کے لئے،  اقتصادی، سماجی اور سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال نیز علاقے کے مفاد میں مشترکہ تعاون کا بہترین موقع سمجھا جارہا ہے۔   

ٹیگس