Apr ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • صدر ایران آج جمہوریہ آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں

صدر ایران مسعود پزشکیان جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران:  صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج صبح آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کی سرکاری دعوت پر ایک روزہ دورے پر تہران سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

صدر ایران کے ساتھ نائب صدر محمد رضا عارف اور رہبر انقلاب ایران کے دفتر کے بین الاقوامی تعلقات کے نائب محسن قمی بھی ہمراہ ہیں۔ اس دورے میں صدر ایران اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ٹیگس