پاکستان نے اسرائیل سے تعلقات کے بارے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں ملکی مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات میں سیاسی کشیدگی سے پرہیز کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
پاکستان کے قومی الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات جنوری سنہ دو ہزار چوبیس کے آخری ہفتے میں کرائے جائيں گے۔
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے عالمی سطح پر معاشی مساوات قائم کرنے پر زور یتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے۔
پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ بنیچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کی۔
پاکستان کے سینیئر سیاست داں اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدلت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر صورت حال خطرناک ضرور ہے لیکن انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
سائفر کیس ميں پی ٹی آئي چیئرمین عمران خان اور وائس چیئر میں شاہ محمود قریشی کے جوڈیشیل ریمانڈ میں چھبیس ستمبر تک کے لئے توسیع کردی گئی ہے۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاق کے نگراں وزرائے قانون نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔