Sep ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • پیٹروکیمیکل کے تین اہم پروجیکٹوں کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پیٹروکیمیکل کی صنعت میں تین اہم منصوبوں کا افتتاح کیا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے عسلویہ میں مرجان پیٹروکیمیکل میتھانول پروجیکٹ ، پردیس پیٹروکیمیل کے تیسرے فیس اور دماوند پیٹروکیمیکل بجلی گھر کے پہلے فیس کا افتتاح کیا - اس سے پہلے صدر روحانی ان تینوں پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کی غرض سے منگل کی صبح جنوبی ایران کے علاقے عسلویہ پہنچے - خبروں میں کہا گیا ہے کہ مرجان پیٹروکیمیکل میتھانول پروجیکٹ سالانہ سولہ لاکھ پچاس ہزار ٹن میتھانول پیدا کرنے کی توانائی رکھتا ہے جس کا آج صدر روحانی نے افتتاح کیا - اس وقت ایران میں پیٹروکیمیکل اور پلمیر کی مصنوعات کی پیداوار سالانہ باسٹھ ملین ڈیڑ لاکھ ٹن ہے اور ان نئے پروجیکٹوں کے افتتاح سے یہ پیداواری سطح پینسٹھ ملین پانچ لاکھ پچاس ہزار سے بھی زیادہ بڑھ جائے گی -  صدرڈاکٹر حسن روحانی نے عسلویہ میں ہی واقع پردیس پیٹروکیمیکل کمپلیکس  میں ایمونیا اور یوریا کے تیسرے فیس کا افتتاح کیا یہ یہ فیس سالانہ سترہ لاکھ پچپن ہزار ٹن پیداوار کی توانائی رکھتا ہے-  پردیس پیٹرو کیمکل کمپلیکس کے تیسرے فیس کا افتتاح ہوجانے کے بعد اب یہ کمپلیکس سالانہ باون لاکھ پینسٹھ ہزار ٹن یوریا اور ایمونیا پیدا کرنےکی توانائی حاصل کرلے گا اور یوں مشرق وسطی اور دنیا میں اس  میدان میں سب سے بڑے کمپلیکس میں تبدیل ہوجائے گا - عسلویہ میں ہی دماوند پیٹروکیمیکل بجلی گھر کے پہلے فیس کا افتتاح بھی صدر حسن روحانی کے ہاتھوں ہوا - یہ بجلی گھر پارس نامی خصوصی اقتصادی زون میں موجود پیٹروکیمیکل کے چوبیس کمپلیکسوں کو بجلی اور توانائی فراہم کرے گا - دماوند پیٹروکیمیکل بجلی گھر کے پہلے فیس کے افتتاح سے اب چھے سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی اس پروجیکٹ میں بارہ ٹربائین اور اسٹیم بنانے والے یونٹ  کام کرر ہے ہیں -

ٹیگس