May ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی تہران کا دورہ کریں گے۔
    ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی تہران کا دورہ کریں گے۔

نئی دہلی میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے دورہ تہران میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی دس سے زائد دستاویزات پر دستخط ہوں گے۔

ہندوستان میں ایران کے سفیر غلام رضا انصاری نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ تہران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کو خاص اہمیت حاصل رہے گی جبکہ چابہار کے تعلق سے ایران، افغانستان اور ہندوستان کے درمیان سہ فریقی تعاون بھی اس دورے کے اہم مقاصد میں سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستانی سرمایہ کار تیل، گیس، پیٹروکیمیکل اور کیمیکل کھاد کے شعبوں میں تعاون کے علاوہ جنوب مشرقی ایران میں چابہار میں سرمایہ کاری کے تعلق سے روابط کے فروغ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس دورے میں ایران، افغانستان اور ہندوستان کے درمیان ٹرانزیٹ کے شعبے میں سہ فریقی معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ ایران کے سفیر نے کہا کہ ہندوستان، ایران کے ساتھ تعلقات اور ہمارے ملک کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیاء تک دسترسی کا خواہاں ہے۔

ٹیگس