Jun ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • کشمیر، لائن آف کنٹرول پر 8 ہلاک

کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری ہلاک ہوگئے جس کے بعد گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں ہلاک ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر سے دراندازی کی تین بڑی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازوں کے خلاف تین مختلف مقامات پر آپریشن جاری ہے۔ ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے جمعرات کی علی الصبح پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر سے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کےعلاقہ میں داخل ہوتے ہوئے فوجیوں پراندھا دھند فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ سے 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ ہونے والی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کہ مطابق ضلع کپواڑا میں جاری آپریشن کے خلاف مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا جس کے درمیان ہندوستانی فوجیوں اور مظاہرین  کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب شوپیاں میں بارھویں کلاس کے طالب علم کی ہلاکت کے خلاف وادی میں دوسرے دن بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی اور اس موقع پر علاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں جب کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات  کی گئ  ہے۔

ٹیگس