Jan ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیراعظم اور امریکی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو

ہندوستانی وزیراعظم اور امریکی صدر نے ہند۔ امریکی تعلقات کو 2019 میں مزید مضبوط بنانے کی سمت میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی رات ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے سال 2018 میں ہند۔ امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان خارجہ اور دفاع کے وزراء کی سطح پر شروع ہونے والے ’ٹو پلس ٹو‘ مذاکرات کی تعریف کی۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دفاع، دہشت گردی سے نمٹنے اور توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت کابھی جائزہ لیا اور عالمی اور علاقائی امور پر تعاون بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے سال 2019 میں بھی ہندوستان ۔ امریکہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے تجارت میں عدم توازن کو دور کرنے اور افغانستان کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔

 

ٹیگس