Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران اور روس ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ مضبوط ہیں : جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ یران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ مضبوط و مستحکم ہیں-

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایتار تاس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ بہت سے ممالک ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس سے سبق حاصل کر سکتے ہیں-

جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور روس درحقیقت انتہاپسندی کو شکست اور اسے محدود کر سکتے ہیں تاکید کی کہ دونوں ممالک ، شام کے عوام کے ایثار اور اس ملک کی مسلح افواج کی دلیری سے بہت سے علاقوں میں داعش اور جبہت النصرہ دہشت گرد گروہوں کو روکنے میں کامیاب رہے ہیں-

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فوجی میدان، ایران اور روس کے درمیان تعاون کا صرف ایک شعبہ ہے کہا کہ دونوں ملک انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ادیان و مذاہب کے درمیان گفتگو سے انتہاپسندی کے بجائے میانہ روی کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف ، روس ، آذربائیجان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے باکو کے دورے پر تھے-

ٹیگس