Jun ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • امام خمینی (رح) کے حرم مطہر میں دہشتگردانہ حملہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہرمیں دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔

مسلح دہشتگردوں نے آج بدھ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے جنوبی علاقے میں واقع بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہرمیں فائرنگ کی جس سے چند افراد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے اس واقعہ میں دو دہشتگرد گرفتار ہوئے جبکہ ایک دہشتگرد نے بارودی مواد سے دھماکہ کیا۔

کہا جا رہا ہے کہ اس دہشتگردانہ حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک زخمیوں کی صحیح تعداد کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

ٹیگس