Jul ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ايران میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ايران و پاکستان کی سرحد پر دہشتگردوں كی سازش کو ناكام بنا دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی كی بری فوج كے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان كيا ہے كہ ايران كے مشرقی صوبے سيستان و بلوچستان كے سرحدی شہر سراوان ميں واقع پاک، ايران مشتركہ سرحد كے قريب دہشتگردوں كے ساتھ جھڑپ ميں ایک دہشتگرد كو ہلاک كرتے ہوئے ملک دشمن عناصر كی ايران كے خلاف منصوبہ بندی ناكام بنادی گئی.

کل ایک دہشتگرد گروہ نے پاكستان سے ايران كے شہر سراوان كی سرحد كو نشانہ بنايا مگر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی كے بہادر جانبازوں كی بروقت كارروائی كے نتيجے ميں ایک دہشتگرد ہلاک، دو دہشتگرد زخمی اور کئی دہشتگرد پاكستان كی جانب فرار ہو گئے.

دہشتگردوں کے اس حملے میں دو ايرانی مزدور بھی شہید ہوگئے. واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرتے ہوئے صوبہ سیستان و بلوچستان میں کئی افراد کو شہید کردیا۔

ٹیگس