Apr ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • متاثرین سیلاب کے لئے رہبر انقلاب کا تحفہ

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صوبۂ گلستان میں متأثرین سیلاب کے درمیان گھر کے ضروری اسباب و وسائل پر مشتمل چار ہزار امدادی پیکج تقسیم کئے جائیں گے۔

صوبۂ گلستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے چار ہزار امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ امدادی پیکج ایک گھر کو درکار ضروری ساز و سامان اور وسائل پر مشتمل ہیں۔یہ پیکچ ان افراد کے لئے مختص کئے گئے ہیں جو سیلاب میں اپنے گھر کا ضروری ساز و سامان گنوا چکے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں پانی اتر جانے کے بعد متأثرین کے درمیان گھر کے ضروری سازو سامان اور وسائل پر مشتمل چار ہزار امدادی پیکج تقسیم کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سیلاب میں اپنے مویشی گنوا دینے والوں کے لئے بھی چار ہزار حیوانات کا بند و بست کیا گیا ہے جو جلد ہی متاثرین سیلاب کے درمیان تقسیم کر دئے جائیں گے۔

ٹیگس