Jul ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  •  ایران نے کی افغان قوم کے خلاف امریکی صدر کے نسل پرستانہ بیان کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغان قوم کے خلاف امریکی صدر کے نسل پرستانہ بیان کی مذمت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج افغان قوم کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے اس قسم کے بیان کو تحقیر آمیز اور عالمی امن و صلح کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان کے مظلوم، بہادر اوربرادر ہمسایہ ملک کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں کہا تھا کہ ایک ہفتہ کی جنگ میں افغانستان میں فتح پائی جاسکتی ہے اور 10 دن میں افغانستان کو دنیا کے نقشہ سے محو کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس میں 10 ملین افراد کی جان جاسکتی ہے  ۔ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوج کو 2001 سے لے کراب تک کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور امریکہ اپنے ہدف تک پنہچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگس