Sep ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • صدر حسن روحانی! آپ ٹرمپ سے ملاقات کریں: فرانس اور برطانیہ کی درخواست

فرانس کے صدر اور برطانیہ کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر سے درخواست کی کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں۔

رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانول میکرون اور برطانیہ کے وزیر اعظم بوریس جانسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ہونے والی ملاقات میں ایران کے صدر سے درخواست کی کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں۔

فرانس کے صدر میکرون نے اس سہ جانبہ ملاقات میں کہا کہ اگر ایران کے صدر امریکی صدر سے ملاقات کرنے کے بغیر چلے گئے تو ایک اچھا موقع ہاتھ سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور دوسرے امریکی حکام ایسے میں ایران سے مذاکرات کرنے پر تاکید کر رہے ہیں کہ جب واشنگٹن گزشتہ سال یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر جوہری معاہدے سے الگ ہوا اور جوہری پابندیوں کے دوبارہ اجرا کا اعلان کیا۔ جبکہ ایران نے واضح اور ٹھوس موقف اپناتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک امریکہ جوہری معاہدے میں واپس نہیں آتا اس وقت تک مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

ٹیگس

کمنٹس