Apr ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • دشمن کے ہر اقدام کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا: جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے امریکا کو خلیج فارس میں ہر جارحانہ اقدام کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے جمعرات کو امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکیوں نے ایران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی تو سخت ترین جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کی مکمل ہوشیاری کے ساتھ نگرانی کی جا رہی ہے۔ جنرل باقری کا کہنا تھا کہ دشمن کی ہر نقل و حرکت ہماری نگاہ میں ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ خود امریکی ذرائع ابلاغ میں بھی عراق اور خلیج فارس میں، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور دیگر مزاحتمی گروہوں کے خلاف امریکا کی فوجی سرگرمیوں کی خبریں بھری پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ عراق سمیت اس علاقے کے عوام امریکی فوج کی موجودگی کے مخالف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی مشکوک نقل و حرکت کے ساتھ ہی یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ امریکا عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور بعض دیگر مزاحمتی تنظیموں کے خلاف جارحانہ کاررائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ٹیگس