Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • ایرانیوں کے قتل عام میں امریکہ اور یورپ، دہشتگرد منافقین گروہ کے شریک

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ، ایرانیوں کے قتل میں دہشتگرد منافقین گروہ کے ساتھ ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے "امریکی انسانی حقوق" کے ہفتے کے موقع پر ایک ٹوئٹر پیغام میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ منافقین دہشتگرد اور تشدد پسند گروہ ہے، کہا کہ یورپ ہی اس سرکش گروہ کا اڈہ اور مرکز ہے اور امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ، اس کرپٹ گروہ کے مظالم کے لئے خرچ ہرتا ہے۔

اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی ہفتے کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ اور یورپ، منافقین کے جرائم کے حامی ہیں اور وہ اس دہشتگرد گروہ کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

سید عباس موسوی نے 28 جون 1981کے دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد منافقین کے گروہ کو اس وقت سے لے کر اب تک امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے اور اسی حمایت کی وجہ سے دہشتگرد منافقین کے گروہ نے 10 ہزار سے زائد ایرانیوں کو بڑی بے دردی سے شہید اور معذور کیا ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جون 1981 کو سردشت میں کیمیائی حملہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ کا ایک  بڑا دہشت گردانہ واقعہ تھا۔

ٹیگس