Jan ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت، متعدد اسکولی بچے شہید

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک اسکول پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں آٹھ اسکولی بچے شہید ہو گئے۔

سبا نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے منگل کو یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم میں ایک اسکول پر وحشیانہ بمباری کی جس میں آٹھ اسکولی بچے شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے- اس درمیان جنوبی شہر تعز کے عوام نے ایک مظاہرے میں شرکت کر کے یمن پر سعودی جارحیتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی- مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور ظالمانہ محاصرے کی وجہ سے، جو علاقے کے بعض ملکوں کی حمایت سے انجام پا رہا ہے، یمن کے عوام کو انتہائی سخت  مشکلات کا سامنا ہے- مظاہرے میں شریک یمنی شہریوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا  کہ وہ دشمن کے مقابلے میں اپنے وطن کا دفاع کرتے رہیں گے- یمنی مظاہرین نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کو فوری طور پر بند کرائیں۔

ٹیگس