Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • شام - ترکی سرحد پر روسی فوج کا گشت

روس کے فوجی ذرائع نے شام اور ترکی کی سرحدوں پر روس کے زمینی اور فضائی گشت جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

روس کی اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق شام میں روس کے پیس سینٹر کے سربراہ اولگ ژور الوف نے اعلان کیا ہے کہ حلب، رقہ اور حسکہ سیکٹروں میں شام - ترکی سرحد پر روس کی ملیٹری پولیس کے گشت کا سلسلہ جاری ہے۔انھوں نے بتایا کہ ان سیکٹروں پر روس کی ملٹری پولیس کے گشت کے ساتھ ہی فضائی گشت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

اس دوران شام کے علاقے دیر الزور میں عوام نے امریکا کی دہشت گرد فوج کی غیرقانونی موجودگی اور اسکے ذریعے ہونے والی شامی تیل کی لوٹ مار کے خلاف اجتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے اور اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا شام سے اپنی فوج نکالنے کی بات کی ہے لیکن ابھی حال ہی میں انھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیل سے مالامال علاقوں کے تحفظ کے لئے اپنے فوجیوں کو شام میں باقی رکھیں گے۔

شام کی حکومت نے امریکی صدر کے اس اعلان اور اپنے ملک کے تیل کے علاقوں میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کو غیر قانونی اور قومی سرمایے کی لوٹ و کھسوٹ کی کوشش  قرار دیا ہے ۔

 

ٹیگس

کمنٹس