Apr ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا / لائٹیں بند کرو، دِیا جلاؤ: مودی

ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز تیئیس سو سے تجاوز کر گئے۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ قوم ثابت کرے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں سب ایک ہیں۔

ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد جمعے کو دو ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد چھپن ہوگئی ہے۔حالانہ بعض میڈیا رپورٹوں میں متاثرین کی تعداد ڈھائی ہزار اور مرنے والوں کی تعداد چھیتر بتائی جا رہی ہے-
یوپی میں جمعہ کو کورونا کے مزید ایک سو بہتر کیسز سامنے آئے ہیں۔اُدھر آندھر پردیش میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک سو اکسٹھ ہو گئی ہے۔
اس درمیان ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے کورونا کے خلاف جنگ کے لئے ایک نیا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ اپریل رات نو بجے پورے ملک میں اپنے اپنے گھروں کی لائٹیں بند کریں اور گھروں کے دروازوں یا بالکنی پر ایک دیا روشن کر کے کھڑے ہوں اور کورونا کے خلاف جنگ میں اتحاد کا مظاہرہ کریں-
انہوں نے کہا کہ وہ قوم سے چاہتے ہیں کہ وہ کورونا کے خلاف روشنی کی طاقت دکھائیں اور نو منٹ کے لئے اپنے گھروں کی سبھی لائٹیں بند کردیں اور شمع دیا ٹارچ یا پھر موبائل کی ٹارچ اس دوران جلائے رکھیں-
نریندر مودی نے کہا کہ قوم ثابت کرے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں سب ایک ہیں اور کسی کو اس دوران اپنی گلیوں اور گھر کے باہر اکٹھا نہیں ہونا ہے اور سبھی کو سماجی فاصلہ بنائے رکھنا ہے۔

ٹیگس