Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • نیٹو کی فوجی گاڑیاں نذر آ تش

نیٹو کی چار فوجی گاڑیوں کو شمال مغربی پاکستان میں نذر آتش کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دو مال بردار ٹرکوں کو جن پر نیٹو کی چار فوجی گاڑیاں لدی ہوئی تھیں، صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع  خیبر میں آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق نیٹو کی افواج افغانستان سے بتدریج باہر نکل رہی ہیں اور ان کا فوجی ساز و سامان زمینی راستے سے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔

افغانستان کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ امریکی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران درجنوں ٹینک اور دوسرا فوجی ساز و سامان پاکستان منتقل کیا ہے.

 

ٹیگس