Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف امریکہ میں جاری احتجاج

امریکی وزارت خارجہ کے کارکنوں نے غیر ملکیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے کارکنوں نے اس وزارت خارجہ کے اعلی حکام کے نام ایک خط میں غیر ملکیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کو غلط قرا دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے کارکنوں نے اپنے خط میں تاکید کی ہے کہ ٹرمپ کے اس قسم کے فیصلوں سے دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات، شدید طور پر متاثر ہوں گے اور اور ان ملکوں میں امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہوگا۔

امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان بھی امریکی صدر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے قوانین وضع کئے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی کانگریس نے بھی ٹرمپ کے امیگریشن قوانین کے بارے میں آرڈی نینس کی مخالفت کرتے ہوئے تارکین وطن کو قبول کرنے کے بارے میں ایک بل تیار کیا ہے۔

یہ ایسے میں ہے کہ امریکہ کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاجات کا سلسہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس