Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • لیبیا : سمندر سے 27 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد

مغربی لیبیا میں سمندری کوسٹ گارڈ دستوں نے سمندر سے کم از کم 27 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد کی ہیں ان میں سے 13 جہاز کے کنٹینر میں تھے۔

کوسٹ گارڈ فورس نے ایک بیان میں بتایا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ پناہ گزینوں کو کچھ دنوں تک کنٹینر کے اندر ہی بند کرکے رکھا گیا تھا اور انہیں خومس سمندری ساحل سے اس وقت لایا گیا تھا جب یہ لوگ وسطی سمندر کو پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینر سے 56 پناہ گزینوں کو بچایا گیا ہے جن میں سے کچھ زخمی حالت میں ہیں۔

 

ٹیگس