Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • کانگو کی جیل پر حملہ، گيارہ قیدی ہلاک، سیکڑوں فرار

افریقی ملک کانگو کی جیل پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد 11 قیدی ہلاک جبکہ 930 فرار ہوگئے ہیں۔

کانگو کے شہر گوما میں قائم گنگوائی جیل پر دوپہر 3 بجے مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 930 قیدی فرار ہوگئے، سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 11 قیدی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ بعض ذرائع کے مطابق ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 3 قیدی اور 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ جیل پر حملے اور930 قیدیوں کے فرار کے بعد اب جیل میں  صرف30 قیدی رہ گئے ہیں۔

پولیس نے جیل کے اطراف میں موجود قصبوں میں کرفیو لگا کر قیدیوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال کسی بھی قیدی کو دوبارہ گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ کانگو میں جیل توڑنےکا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ٹیگس