Mar ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی کے لئے سابق امریکی سفارتکاروں کا مطالبہ

امریکا کے پچاس سابق سفارتکاروں اور ریٹائرڈ جنرلوں نے صدر ٹرمپ کے نام ایک خط لکھ کر ایٹمی معاہدے میں امریکا کی دوبارہ شمولیت کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق امریکی سفارتکاروں اور ریٹائرڈ جنرلوں نے ٹرمپ سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ختم کر دیں-

ان سابق امریکی سفارتکاروں اور ریٹائرڈ جنرلوں نے ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی کے اپنے مطالبے کی دلیل میں کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنی بار بار کی رپورٹوں میں کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیا ہے اور اس معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کے بعد بھی ایران نے ابھی تک اس پر پوری طرح سے عمل کیا ہے-

مذکورہ سابق امریکی سفارتکاروں اور ریٹائرڈ جنرلوں نے ٹرمپ کے نام خط میں لکھا ہے کہ اس بین الاقوامی معاہدے کی ایران کی جانب سے مسلسل پابندی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ تہران اپنے وعدے پر قائم ہے- پچھلے دنوں امریکا کی اکیاون جمہوریت پسند تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کانگریس کے ارکان سے کہا تھا کہ وہ ایٹمی معاہدے میں امریکا کو دوبارہ واپس لانے کی کوشش کریں-

ٹیگس