Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک

سوڈان میں مظاہرین نے فوجی حکومت کے خلاف سول نافرمانی تحریک شروع کردی۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں مظاہرین نے فوجی جنرل کی جانب سے اقتدار سول حکومت کو منتقل نہ کرنے تک قومی سطح پر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

دارالحکومت خرطوم میں مسلح افواج اور احتجاجی مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 100 سے زائد ہلاکتوں کے بعد احتجاجی گروپ سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن (ایس پی اے) نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ ایس پی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ سول نافرمانی تحریک کا آغاز اتوارسے ہوا جو سول حکومت کی جانب سے ریاستی ٹی وی پر اقتدار حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ خرطوم میں مسلح افواج اور احتجاجی مظاہرین کی جھڑپوں میں شہر کی مرکزی شاہراہیں اور اسکوائرتباہ ہوگئے۔

 واضح رہے کہ 11 اپریل کو سوڈان کی فوج نے ملک میں جاری مظاہروں کے باعث 30 سال سے برسر اقتدار صدر عمر البشیر کو برطرف کرکے گرفتار کرلیا تھا اور اقتدار بھی سنبھال لیا تھا۔

ٹیگس