Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ: فائرنگ کے متعدد واقعات میں 98 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں 98 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلح تشدد کے اعداد و شمار کا اندراج کرنے والے ادارے گن وائلنس آرکائیو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں من جملہ پنسلوانیا، لوئیزینا اور یوٹا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 85 واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا 270 سے 300 ملین تک ہتھیار موجود ہیں اور یوں تقریبا ہر شخص کے پاس ایک ہتھیار پایا جاتا ہے۔ امریکہ میں شہری حقوق کی حامی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی بنا پر اب تک کوئی بھی امریکی حکومت، ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں کوئی قانون وضع نہیں کر سکی ہے۔

ٹیگس