ہندوستان کی مرکزی وزیرخزانہ نے عام انتخابات سے قبل ملک کا عبوری بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وارانسی شہر میں تاریخی گیان واپی مسجد کے پاس واقع سائن بورڈ سے ایک ہندو تنظیم کے اراکین نے سائن بورڈ سے "مسجد" کا لفظ ہٹا کر "مندر" لفظ کا کاغذ چسپاں کردیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور موجودہ کابینی وزیر چمپئی سورین نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کردیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے قدیم گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندو فریق کو پوجا کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں سرکاری خرچے پر اجتماعی شادیاں ہونے کی خبر سامنے آئی ہے لیکن یہ شادیاں بغیر دولہوں کے ہی انجام پائی ہیں اور دلہنوں نے شادی کا ہار بھی خود ہی اپنے گلے ڈال لیا۔
ہندوستان میں بی جے پی نے ایک بار پھر حجاب کو نشانہ بنایا ہے، اس بار راجستھان میں حجاب کے خلاف بیان دیئے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، جو دو دن سے مبینہ طور پر لاپتہ تھے، آج منگل کو رانچی میں اپنے گھر پہنچ گئے۔
ہندوستان کے مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگلے ایک ہفتے میں پورے ملک میں شہریت ترمیمی ایکٹ، سی اے اے، نافذ ہوجائے گا۔
ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار میں صبح مستعفی ہونے والے وزیر اعلیٰ نیتیش کمار نے شام کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا۔
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر ہندو مندر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔