Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • جنگ بندی پر یمن کا اسرائیل کو تحفہ!

یمن نے ایک ضبط شدہ صیہونی بحری جہاز کے عملے کو، غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آزاد کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  ارنا  نے یمن  کے المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک ذریعے نے بدھ کو مذکورہ ٹی وی چینل پرگفتگو میں بتایا کہ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے حکم پر صیہونی بحری جہاز گیلیکسی  لیڈر کے عملے کو آزاد کردیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ صیہونی بحری جہاز کے عملے کی یہ آزادی، حماس کی ہم آہنگی سے، عمل میں آئی اور اس حوالے سے ثالثی کا کام عمان نے کیا۔  

یمن کے اس ذریعے نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت گیلیکسی لیڈر بحری جہاز کے عملے کو حماس کی ہم آہنگی سے آزاد کرنے کے بعد، حکومت عمان کے حوالے کردیا گیا۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ  صیہونی بحری جہاز گیلیکسی لیڈرکے عملے کو غزہ جنگ بندی کی حمایت میں آزاد کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 19 نومبر 2023 کو میڈیا ذرائع نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائيلی بحری جہاز کے لاپتہ ہونے کی خبر دی تھی۔

اس خبر کے نشر ہونے کے بعد یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا تھا کہ بحیرہ احمر ميں ایک اسرائیلی بحری جہاز کو روک اور ضبط کرکے یمن کی ایک بندرہ گاہ پر پہنچادیا گیا ہے۔

یمن نے ایک ضبط شدہ صیہونی بحری جہاز کے عملے کو، غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آزاد کردیا ہے۔

ارنا  نے یمن  کے المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک ذریعے نے بدھ کو مذکورہ ٹی وی چینل پرگفتگو میں بتایا کہ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے حکم پر صیہونی بحری جہاز گیلیکسی  لیڈر کے عملے کو آزاد کردیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ صیہونی بحری جہاز کے عملے کی یہ آزادی، حماس کی ہم آہنگی سے، عمل میں آئی اور اس حوالے سے ثالثی کا کام عمان نے کیا۔  

ٹیگس