خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا ہے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کو کنٹرول کرلیں گے، امن وامان وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم ہماری حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیوایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے حکومت کو چھوڑ دینے کی دھمکی دے دی ہے۔
پاراچنار میں بچوں کی اموات، غذائیت کی کمی، کھانسی اور بخار کے پھیلاؤ کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
دہلی سے جدہ جانے والی ہندوستانی ایئر لائن کی پرواز نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
پاکستان میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹی رجسٹریشن بل پر صدر آصف علی زرداری کے اعتراضات سامنے آ گئے۔
شام میں بشار اسد کی حکومت کے سقوط کے بعد پھنس جانے والے تین سو اٹھارہ پاکستانی زائرین لبنان کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کی سینیٹ نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں جبکہ شاہ محمود قریشی اوریاسمین راشد پر 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے الزام پر فرد جرم عائد کردی گئی۔