Nov ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • ایشیا پیسیفک چیمپیئن شپ: ایرانی ٹیم نے میزبان تھائی لینڈ کی ٹیم کو ہرا دیا

تھائی لینڈ میں جاری ایشیا پیسیفک چیمپیئن شپ میں ایران کی قومی ویلچیئر باسکٹ بال کی قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔

سحرنیوز/کھیل:  اطلاعات کے مطابق آج بدھ کو تھائی لینڈ میں جاری ایشیا پیسیفک چیمپیئن شپ کے چھٹے دن، ایرانی مردوں کی قومی ویلچیئر باسکٹ بال ٹیم، میزبان ٹیم کے خلاف میدان میں اتری اور یہ میچ، ایران کی قومی ٹیم کے حق میں، 73-56 کے اسکور کے ساتھ ختم ہوا۔

کل جمعرات، تیرہ نومبر کو ایرانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ناک آؤٹ مرحلے میں ایران کا مقابلہ چین سے ہوگا۔

 

ٹیگس