Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • کرکٹ کے میدان پر افسوسناک واقعہ، ٹریننگ کے دوران کوچ کی موت

بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ ٹریننگ کے دوران چل بسے۔

سحرنیوز/کھیل: بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، وہ میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروا رہے تھے۔

محبوب علی کو موقع پر سی پی آر دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، انہیں گراؤنڈ سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ آج سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی واریئرز کے درمیان میچ بھی کھیلا گیا۔

ٹیگس