Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  •  فیفا ورلڈ کپ کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا لفظ حذف ہو گیا

اسرائیل کو ایک اور شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے ٹکٹ فروخت کرنے والی ایک ویب سائٹ نے اسرائیل کے لفظ کو حذف کر کے اس کی جگہ مقبوضہ فلسطینی علاقہ لکھ دیا ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوٹ  نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ فیفا کی یہ ویب سائٹ ایک قطری شہری کے زیر کنٹرول ہے اور درخواست گزاروں کے لوکیشن کے مطابق اس کے ذریعے ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹ بک کیے جاتے ہیں۔

اخبار نے مزید کہا کہ اسرائیلی فٹ بال کے شوقین افراد نے بدھ کے روز جب ٹکٹ خریدنے کے  لئے رجوع کیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر ویب سائٹ پر موجود ممالک کی فہرست سے ان کا من پسند نام "اسرائیل" نکال کر اُس کی جگہ مقبوضہ فلسطین لکھ دیا گیا ہے۔

فیفا کی ویب سائٹ کے ایک حصے میں اسرائیل کو مغربی ایشیا کے ممالک میں درج نہیں کیا گیا ہے جو قطر میں نومبر-دسمبر میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ کے لیے مہمان نوازی کے پیکجوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

2022 کا فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک قطر میں منعقد ہو رہا ہے۔

ٹیگس