Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی و زارت خارجہ میں سیکریٹری برائے ایسٹ انل ودھوا
    ہندوستان کی و زارت خارجہ میں سیکریٹری برائے ایسٹ انل ودھوا

ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کے بارے میں مذاکرات پھر سے شروع کرنا چاہتا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی و زارت خارجہ میں سیکریٹری برائے ایسٹ انل ودھوا نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے تیار ہونے کے بعد خلیج فارس تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کے لئے تعطل سے دوچار مذاکرات کے پھر سے شروع ہونے کی امید بڑھ گئی ہے-

 سعودی عرب ، کویت، قطر، بحرین اور عمان، خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر رکن ممالک ہیں-

 متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا نئی دہلی کا دورہ ، ہندوستانی وزیر اعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے ایک مہینے بعد انجام پائے گا -

 اگست کے مہینے میں نریندر مودی کا دبئی کا دورہ ، گذشتہ چونتیس برسوں میں کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ تھا-

 انل ودھوا کے مطابق آئندہ مہینے ہندوستان کی وزیر تجارت نرملا سیتارامن کی قیادت میں ایک وفد، متحدہ عرب امارات کے دورے پر جائے گا- ان کے اس دورے کا مقصد، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے-

ٹیگس