دہشت گردی کے خلاف مہم پر مودی اور پوتن کی تاکید
Jan ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر اعظم اور روس کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کی مشترکہ مہم پر تاکید کی ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو اپنے ٹیلیفونی رابطے میں دو طرفہ تعلقات اورعلاقے و دنیا کے اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے سربراہوں نے اسی طرح دہشت گردی کے خلاف مہم اورمختلف عالمی مسائل کے حل میں دونوں ملکوں کے تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔
اس گفتگو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ہندوستان کے وزیر اعظم کو روس کے شہر ولادی وستوگ میں مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔