Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعے کو مشرقی لداخ میں ہند چین حقیقی لائن آف کنٹرول کے معائنے کے بعد لیہ سیکٹر کے نمو نامی محاذی علاقے میں ملک کے فوجی جوانوں سے خطاب کیا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے چین سے ملنے والی مشترکہ سرحد پر ہندوستانی فوجی جوانوں سے خطاب میں جنگ کے بجائے امن کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

 ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی، حقیقی کنٹرول لائن پر ہند - چین کشیدگی کے پس منظر میں سرحدی سلامتی کا جائزہ لینے کے لئے جمعے کی صبح لداخ کے سرحدی شہر لیہ پہنچے تھے۔

ہندوستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے لیہ کے اس غیر اعلانیہ دورے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے بھی ان کے ساتھ گئے تھے۔ ہندوستان اور چین کے درمیان حقیقی لائن آف کنٹرول پر آرمی، ایئرفورس اور آئی ٹی بی پی نے سرحد کی صورت حال کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بریفنگ دی۔

 

ٹیگس