Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا اسپتال میں آتشزدگی 5 افراد ہلاک 28 زخمی

ہندوستان کی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ کے مالویہ نگر علاقے میں واقع کورونا اسپتال میں جمعرات کو نصف شب خوفناک آتشزدگی میں 5 افراد ہلاک اور 28 جھلس گئے۔

تھانہ انچارج کے این بھوکان کا کہنا ہے کہ آنند بنگلہ چوک کے قریب واقع تین منزلہ ادے شیوانند کووڈ سنٹر اسپتال کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسپتال میں کل 33 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں آئی سی یو میں داخل 11 مریضوں میں سے 5 کی موت ہوگئی ، جبکہ آئی سی یو کے دیگر 6 مریضوں سمیت 28 افراد جھلس گئے۔ جھلسے ہوئے افراد کو دوسرے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے 6 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ٹیگس