ہندوستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی
Nov ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
پولیس کا کہنا ہے کہ نکسلیوں کی اطلاع پر تلاشی مہم کیلئے نکلنے والے سی آر پی ایف کے اہلکار دھماکے کی زد میں آگئے ۔
ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں بارودی سرنگ کےدھماکے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کا اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہلاک جبکہ 9 اہلکار زخمی ہوگئے۔ نکسلیوں کے حملہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔
آئی جی پولیس سندر راج پی نے کہا ہے کہ نکسلیوں کے خلاف تلاشی مہم چلانے کے بعد جب سکیورٹی اہلکار واپس آ رہے تھے تو اس وقت تاڑمیٹلا کے قریب نکسلیوں کے ذریعہ بچھائی گئی بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔
آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں نکسلیوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔