ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی
Dec ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز کم ہونے اور بڑھنے کے درمیان صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل بہتری کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت صحت کی جانب سے جعمہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 ہزار67 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہو گئی ہے۔
اس دوران 24 ہزار661 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 97 لاکھ 17 ہزار831 ہوگئی ہے۔
اس دوران 336 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 92 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد ہے۔
کورونا سے سب سے زائد متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے۔