کشمیر میں جھڑپ ایک عسکریت پسند جاں بحق
Dec ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں آج ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہوکر سر میں منگل کی شام سے جاری تصادم میں بدھ کی صبح ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا ۔
پولیس نےن کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت اور تنظیمی وابستگی ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔
پولیس نے علاقے کا گھیراو کیا اور ممکنہ طور پر عوامی احتجاج سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔