ہندوستان میں کورونا ویکسینیشن مہم
ہندوستان میں کورونا ویکسین کی ویکسینیشن مہم آج سے باقاعدہ طور پر شروع ہوئی ہے۔
کورونا ویکسین کی ویکسینیشن مہم سے وابستہ مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پرآج سے ہندوستان کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر ’ڈرائی رن‘ کا آغاز ہوگیا ۔ ہندوستان کی چار ریاستوں میں کورونا ویکسین کے’ڈرائی رن‘ یعنی ریہرسل کی کامیابی کے بعد مرکزی حکومت نے آج ہفتہ کے روز سے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ’ڈرائی رن‘ کا اعلان کیا تھا۔
ٹیکہ لگانے کی مہم کے حوالے سے جمعہ کے روز ماہرین اور پورے ملک کے ڈرگ کنٹرولرز کی میٹنگز ہوئیں جن میں ٹیکہ لگانے کی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جبکہ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے آج ہفتہ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا ویکسین کے ویکسینیشن کے لئے’ ڈرائی رن‘ کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے ۔