کشمیر میں جھڑپ، 3 عسکریت پسند جاں بحق
Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار اور 3 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےجنوبی ضلع شوپیاں اور وسطی ضلع بڈگام میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو دو الگ الگ علاقوں میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں تین عسکریت پسند جاں بحق جبکہ جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او ہلاک اور پولیس کا ایک کانسٹیبل زخمی ہوا ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک دونوں علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ بادی گام میں مسلح جھڑپ کی جگہ سے دو اے کے رائفلیں اور ایک پستول بھی برآمد کی گئی ہے۔