Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • احمد آباد کے نئے اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور ڈے نائٹ میچ احمد آباد میں تیار کئے گئے ہندوستان کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا میں کھیلا جا رہا ہے۔

میچ کے آغاز سے قبل کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹیڈیم، موٹیرا اسٹیڈیم کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے خطاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم مودی کا خواب پورا ہوگیا ہے۔ موٹیرا اسٹیڈیم میں ایک لاکھ بتیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب ہندوستان کے وزیرداخلہ امت شاہ نے اس اسٹیڈیم کو مودی اسٹیڈیم کا نام دیا ہے۔ اس سے قبل تک ہندوستان کا سب سے بڑا اسٹیڈیم کولکتہ کا ایڈن گارڈن شمار ہوتا تھا۔ نئے اسٹیڈیم میں بدھ کو شروع ہوئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، مگر ان کا فیصلہ صحیح ثابت نہیں ہوا اور پوری انگلش ٹیم ایک سو بارہ رن بناکر آؤٹ ہوگئی -

ہندوستان کی طرف سے اکچھر پٹیل نے سب سے زیادہ چھے وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ہندوستان کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پرننانوے رن بنائےتھے پہلے دن کے میچ کے اختتام پر روہت شرما ستاون اور انجنکیا رہانے ایک رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ٹیگس